اداکار مخصوص کردار نہیںبلکہ ہر قسم کا کردار نبھانا چاہتا ہے، مانش کوہلی

اتوار 24 ستمبر 2017 12:21

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار ہیمانش کوہلی نے کہا ہے کہ اداکار کسی مخصوص کردار کے لئے نہیں ہوتا بلکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر قسم کا کردار نبھانا چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیمانش کوہلی نے فلم دنیا کا آغاز فلم ’’یاریاں‘‘ سے کیا اور آج کل وہ انوپم کھیر کے ساتھ فلم ’’رنچی ڈائریز ‘‘ پر کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں چند ہدایتکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں، جن میں راجو ہرنائی ،کر ن جوہر ،شوجیت سرکار، آیان مکھرجی ،کبیر خان ،آنند ایل رائے اور ایس ایس راج مولی شامل ہیں ۔فلم’’رنچی ڈائریز ‘‘5اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 24/09/2017 - 12:21:16