تاریک موضوعات پر بننے والی فلمیں نایاب ہوتی جا رہی ہیں ، ابھے دیول

اتوار 24 ستمبر 2017 14:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء)بالی وڈ اداکار ابھے دیول نے کہا ہے کہ تاریک موضوعات پر بننے والی فلمیں نایاب ہوتی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتیمیڈیا کے مطابق ابھے دیول نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہاہے کہ آج کل بالی وڈ فلم انڈسٹری میں تاریک موضوعات پر فلمیں کم بن رہی ہیں کیونکہ لوگوں کو لگتا ہے کہ ان موضوعات پر کام کرنا دقیانوسی تصورات اور پرانا فارمولا ہے ۔انہوںنے کہا وہ ہدایتکار فراز حیدر کی فلم ’’نانو کی جانو‘‘ میں کام کر رہے ہیں۔فلم کی کہانی مافوق الفطرت محبت پر مبنی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں کہ وہ اس فلم کا حصہ ہیں۔

وقت اشاعت : 24/09/2017 - 14:40:14