فلم’’ورلڈ کپ1983‘‘ میں ارجن کپور کپتان کپیل دیو کا کردار ادا کریں گے

اتوار 24 ستمبر 2017 14:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) بالی وڈ فلم’’ورلڈ کپ1983‘‘ میں ارجن کپور کپتان کپیل دیو کا کردار ادا کریں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز کبیر خان فلم ’’ٹیوب لائٹ ‘‘ کے بعد اب 1983ء میں ہونے والے ورلڈ کپ پر فلم تیارکریں گے ۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی سنجے پورن سنگھ چوہان نے قلمبند کی ہے ۔فلم میں کپتان کپیل دیو کے کردار کے لئے پہلے رنویر سنگھ اور ہرتیک روشن کے نام سامنے آرہے تھے لیکن اب کبیر خان نے مرکزی کردار کے لئے ارجن کپور کے نام کا اعلان کر دیا ہے ۔توقع کی جا رہی ہے کہ فلم کی لانچ تقریب 27ستمبر کو منعقد ہو گی۔

وقت اشاعت : 24/09/2017 - 14:50:14