فلم ’’چندا مامادور کے‘‘ کی عکسبندی شیڈول کا اعلان بین الاقوامی تکنیکی ٹیم کے آنے کے بعد کیا جائے گا، سوشانت سنگھ راجپوت

اتوار 24 ستمبر 2017 14:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے کہا ہے کہ فلم ’’چندا مامادور کے‘‘ کی عکسبندی کے شیڈول کا اعلان بین الاقوامی تکنیکی ٹیم کے آنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارتی میڈیاکے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت نے کہا ہے کہ وہ آج کل سارہ علی خان کے ساتھ فلم ’’کیدار ناتھ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں اور وہ ایک فلم مکمل کرنے کے بعد ہی دوسری فلم کی عکسبندی کا آغاز کریں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم ’’چندا مامادور کے‘‘ کی عکسبندی کے شیڈول کا اعلان بین الاقوامی تکنیکی ٹیم کے آنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 24/09/2017 - 14:50:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :