دو سالوں میں ایک ہی فلم میں کام کروں گا، راج کمار رائو

اتوار 24 ستمبر 2017 14:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار راج کمار رائو نے کہا ہے کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ دو سالوں میں ایک ہی فلم میں کام کریں گے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اب وہ اپنے کیرئیر کے اس دور سے گزر رہے ہیں جب لوگ ان کی فلموں کا نتطار کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق راج کمار رائو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انہوں نے متعدد فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا ہے اور شائقین کے پسندیدہ اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں تھوڑا آرام کرنا چاہیئے اور دو سالوں میں صرف ایک فلم کرنی چاہیئے کیونکہ لگاتار کام کرنے کے بعد اب وہ لوگوں کے ذہنوں میں نقش ہو گئے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ آج کل وہ فلم ’’نیوٹن‘‘پر کام کر رہے ہیں ۔ فلم میں راج کمار رائو گورنمنٹ کلرک نیوٹن کمار کا کردار ادا کر رہے ہیں جو چھتیس گڑھ کے تنازعے سے متاثرہ علاقے میں منصفانہ انتخابات کرانے کی کوشش کرتا ہے ۔
وقت اشاعت : 24/09/2017 - 14:50:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :