ورون دھون فلم’’اے بی سی ڈی ’’اینی باڈی کین ڈانس3‘‘ میںمرکزی کردار ادا کریں گے

اتوار 24 ستمبر 2017 15:41

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’اے بی سی ڈی 2‘‘ کے سیکوئل ’’اے بی سی ڈیاینی باڈی کین ڈانس3‘‘ میں ورون دھون مرکزی کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی ڈانسر ریمیو ڈی سوزا نے اعلا ن کیا ہے کہ ورون دھون فلم ’’اے بی سی ڈی :اینی باڈی کین ڈانس3‘‘ میں ورون دھون مرکزی کردار ادا کریں گے۔ فلم ’’اے بی سی ڈی 2‘‘ میں ورون دھون اور شردھا کپور ایک ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں لیکن فلم کے سیکوئل کے لئے ابھی ہیروئن کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔

وقت اشاعت : 24/09/2017 - 15:41:24