ایس ایس راج مولی نے فلم ’’مہا بھارتا‘‘ پر کام کرنے بارے خبروں کی تردید کر دی

منگل 26 ستمبر 2017 11:35

ایس ایس راج مولی نے فلم ’’مہا بھارتا‘‘ پر کام کرنے بارے خبروں کی تردید کر دی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) فلمساز ایس ایس راج مولی نے فلم ’’مہا بھارتا‘‘ پر کام کرنے بارے خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز ایس ایس راج مولی کے بارے میں یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ وہ فلم ’’باہو بلی2‘‘ کے بعد اب فلم ’’مہا بھارتا‘‘ پر کام کر رہے ہیں جس پر فلمساز کا کہنا ہے کہ ایسی تمام خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں انہوں نے ابھی کسی نئی فلم پر کام شروع نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں اس پر کام کروں لیکن اس کے لئے ابھی وقت درکار ہے۔ میں نے کسی فلم پر کام شروع نہیں کیا ابھی کچھ ٹائم میں بریک لینا چاہتا ہوں۔

وقت اشاعت : 26/09/2017 - 11:35:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :