فلم سیریز’’اسٹار وارز 8‘‘ کے کرداروں کی تصاویر منظر عام پرآگئیں

فلم ’’اسٹار وارز 8‘‘ ’دی لاسٹ جیڈی‘ کو رواں برس دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا

منگل 26 ستمبر 2017 12:01

فلم سیریز’’اسٹار وارز 8‘‘ کے کرداروں کی تصاویر منظر عام پرآگئیں
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) امریکی ایپک اسپیس اوپرا فلم سیریز ’اسٹارز وارز 8‘ کے کرداروں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں، جن میں انہیں مختلف مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے۔اسٹار وارز 8 ’دی لاسٹ جیڈی‘ کو رواں برس دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا، اس سیریز کو امریکا کی سب سے معروف فلم سیریز کا اعزاز بھی حاصل ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ ’اسٹار وارز 8 دی لاسٹ جیڈی کے کرداروں کی تصاویر کو ریلیز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ریان جوہنسن کی اس فلم کو کیتھالین کینیڈی اور رام برگمن نے پروڈیوس کیا ہے، جب کہ اس کی موسیقی جوہن ولیم نے ترتیب دی ہے۔فلم کی ٹیم نے فلمی کرداروں کی 25 تصاویر ریلیز کی ہیں، جن میں انہیں فلم کے مختلف مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے۔فلم کو والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے موشن پکچرز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا، فلم کی کاسٹ میں مارک ہیمل، ایڈم ڈرائیور، ڈیسے رائڈلے، اوسکر ایساک، لپیتا نویونگو شامل ہیں۔اس باراکیڈمی ایوارڈ یافتہ 50 سالہ اداکارہ لورا ڈیرن بھی پہلی بار اسٹار وارز کا حصہ بنیں گی، وہ مزاحمت کار خاتون کے کردار میں نظر آئیں گی۔
وقت اشاعت : 26/09/2017 - 12:01:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :