2019ء تک کوئی سیاست نہیں،

جاری کام پورے کرنے کے لئے وقت درکار ہے، کمل ہاسن

منگل 26 ستمبر 2017 12:16

2019ء تک کوئی سیاست نہیں،
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار و ہدایتکار کمل ہاسن نے کہا ہے کہ مجھے سیاست میں جانے سے پہلے اپنی تمام فلمیں اور ٹیلی ویژن پر کام کے حوالے سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے 2019ء تک کا وقت درکار ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اداکار و ہدایتکار کمل ہاسن نے کہا ہے کہ ان کی پوسٹ پروڈکشن فلم ’’وشواروپم 2 ‘‘ پر کام جاری ہے، بگ باس ٹیلی کاسٹ ہونے کے آخری مرحلے میں ہے جبکہ تامل تیلگو کامیڈی فلم ’’شاباش کنڈو‘‘ جلد مکمل ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ سیاست میں قدم رکھنے سے پہلے 2018ء تک فلموں اور ٹیلی ویژن پر کام کے حوالے سے کئے گئے تمام وعدے مکمل کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے کوئی چھٹی یا کچھ ملتوی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتاجبکہ 2019ء کا سال اچھے مقصد کے لئے وقف کریں گے۔
وقت اشاعت : 26/09/2017 - 12:16:15