عدیس ابابا میں چینی فلمی نمائش کا افتتاح

گوانگ ڈانگ کے فنکاروں نے اپنے فن سے حاضرین کے دل موہ لئے تصویری نمائش اور چینی فلمیں بھی میلے میں پیش کی گئیں ، بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت

منگل 26 ستمبر 2017 12:56

عدیس ابابا میں چینی فلمی نمائش کا افتتاح
عدیس ابابا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا میں گذشتہ روز چینی فلمی نمائش کا افتتاح کیا گیا ، یہ نمائش ایتھوپیا میں چین کے ثقافتی ہفتے کا حصہ ہے ، اس نمائش میں چینی صوبے گوانگ ڈانگ کے فنکاروں نے تین مراحل میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ، ایک تصویری نمائش بھی اس میلے کا حصہ ہو گی جس میں چین کے قومی دن کے حوالے سے معلومات اجاگر کی جائیں گی جبکہ ہانگ کانگ کے مارشل آرٹس کے بارے میں چینی فلمیں بھی پیش کی جائیں گی ، اس نمائش کا مقصد ایتھوپیا کے عوام کو چینی روایات اور ثقافت سے روشناس کرانا ہے۔
وقت اشاعت : 26/09/2017 - 12:56:41