اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے امت مسلمہ کا اتحاد لازمی ہو چکا ہے ‘ اداکارہ نور بخاری

کشمیر ، برما اور فلسطین میں ہونے والے مظالم پر تمام مسلم ممالک کو اکٹھے ہوکر اقوام متحدہ میں آواز بلند کرنی چاہیے

منگل 26 ستمبر 2017 13:14

اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے امت مسلمہ کا اتحاد لازمی ہو چکا ہے ‘ اداکارہ نور بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) اداکارہ نور بخاری نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں ہمیشہ سے مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرتی رہی ہیں اور کسی نہ کسی طرح سے مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے در پے رہی ہیں ، ہمیں متحد ہو کر ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ روہنگیا کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر عالمی دنیا نے آنکھیں بند کررکھی ہیں جبکہ امت مسلمہ کی بھی کوئی آواز اس طریقے سے بلند نہیں ہو رہی جو اس وقت حالات کا تقاضا ہے۔

اگر آج بھی ہم نے عقل کے ناخن نہ لیے تو اسلام دشمنوں کی امت مسلمہ کو کمزور کرنے کی سازشیں کامیاب ہو جائیں گی ۔ ان حالات مین امت مسلمہ کا اتحاد لازمی ہو چکا ہے تاکہ اسلام دشمن طاقتوں سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی مرتب کی جا سکے۔ نور بخاری نے کہا کہ کشمیر ، برما اور فلسطین میں ہونے والے مظالم پر تمام مسلم ممالک کو اکٹھے ہوکر اقوام متحدہ میں آواز بلند کرنی چاہیے ۔
وقت اشاعت : 26/09/2017 - 13:14:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :