گلوکارہ فرحانہ ارشد کا گانا بھارتی ریکارڈسٹ کمپنی نے اپنی البم ’’ ہنجو ‘‘ میں شامل کرلیا

منگل 26 ستمبر 2017 13:17

گلوکارہ فرحانہ ارشد کا گانا بھارتی ریکارڈسٹ کمپنی نے اپنی البم ’’ ہنجو ‘‘ میں شامل کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) گلوکارہ فرحانہ ارشد کا گانا بھارتی ریکارڈسٹ کمپنی نے اپنی البم ’’ ہنجو ‘‘ میں شامل کرلیا ۔

(جاری ہے)

فرحانہ ارشد کے گائے ہوئے گانے کو سردار جسپال سنگھ نے لکھا جس کی موسیقی میوزک ڈائریکٹر کامران علی نے مرتب کی ہے ۔ اس سے قبل بھارت میں ریکارڈ کیے جانے والی البم میں استاد راحت فتح علی خان ، استاد شفقت علی خان اور شبنم مجید جیسے گلوکاروں نے پرفارم کیا ہے اور اب اس میں فرحانہ ارشد بھی شامل ہو گئی ہیں ۔اس ویڈیو البم کا ٹیزر بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 26/09/2017 - 13:17:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :