29ستمبر بروز جمعہ کو سینما گھروں میں کوئی بھی فلم ریلیز نہیں ہو گی

منگل 26 ستمبر 2017 13:17

29ستمبر بروز جمعہ کو سینما گھروں میں کوئی بھی فلم ریلیز نہیں ہو گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) 29ستمبر بروز جمعہ کو سینما گھروں میں کوئی بھی فلم ریلیز نہیں ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق ہر ماہ جمعے کے روز پاکستان کی پرانی فلمیں نمائش کے لئے سینما گھروں میں پیش کی جاتی ہیں تاہم اس جمعہ کو کوئی بھی پاکستانی اور بھارتی فلم سینما گھروں میں ریلیز نہیں ہو گی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سینما مالکان کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے احترام کو مد نظر رکھتے ہوئے جمعہ کو کوئی بھی فلم ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ مشترکہ طور پر کیا گیا ہے اور 6اکتوبر سے دوبارہ فلموں کی نمائش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

وقت اشاعت : 26/09/2017 - 13:17:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :