سائرہ شہروز ’’جوانی پھر نہیں آنی‘ ‘کے سیکوئل میں کاسٹ

فلم میں سائرہ شہروز اور فہد مصطفی کے علاوہ ہمایوں سعید، احمد علی بٹ اور واسع چوہدری کام کریں گے

منگل 26 ستمبر 2017 13:19

سائرہ شہروز ’’جوانی پھر نہیں آنی‘ ‘کے سیکوئل میں کاسٹ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء)سائرہ شہروز کو ’’جوانی پھر نہیں آنی‘ ‘کے سیکوئل میں کاسٹ کر لیا گیا۔فلم ’چلے تھے ساتھ‘ کی مرکزی اداکارہ سائرہ شہروز نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس فلم کے سیکوئل کو سائن کرچکی ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سائرہ شہروز کا کہنا تھا، ’میں اور فہد مصطفی ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے، اگر آپ نے جوانی پھر نہیں آنی دیکھی ہے تو یقیناً یہ فلم بھی آپ کو اتنی ہی پسند آئے گی‘۔

خیال رہے کہ 2015 کی ہٹ فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ دوستوں کے گروپ کی کہانی پر مبنی تھی جو اپنی بیویوں سے دور بینکاک میں چھٹیاں مناتے ہیں، اس فلم کے سیکوئل کے پلاٹ کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں، تاہم ہدایت کار ندیم بیگ نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ اگلے ماہ لندن میں ہوگی۔
وقت اشاعت : 26/09/2017 - 13:19:06