عالیہ بھٹ کا کشمیر سے اظہار محبت

منگل 26 ستمبر 2017 13:21

عالیہ بھٹ کا کشمیر سے اظہار محبت
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء)بالی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں وادی کشمیر میں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔حال ہی میں عالیہ نے وادی کشمیر سے محبت کا اظہار اپنے فینز سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

(جاری ہے)

عالیہ نے فلم کی شوٹنگ کے دوران وادی کشمیر کی سیر کی اور وہاں کے خوبصورت مناظر کو اپنے موبائل فون کیمرے میں محفوظ کرکے سوشل میڈیا پر پیش کیا۔عالیہ کی یہ نئی تصویریں کافی مقبول ہورہی ہیں۔عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی نئی فلم ' راضی' کی شوٹنگ کیلئے کشمیر میں موجود ہیں۔ان کی نئی فلم اگلے برس ریلیز ہوگی۔

وقت اشاعت : 26/09/2017 - 13:21:50

Rlated Stars :