بالی وڈہدایتکار و فلمساز دیو آنند کا 94 واں یوم پیدائش منایا گیا

منگل 26 ستمبر 2017 13:46

بالی وڈہدایتکار و فلمساز دیو آنند کا 94 واں یوم پیدائش منایا گیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار دیو آنند کا 94 واں یوم پیدائش منایا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار، ہدایتکار و فلمساز دیو آنند 26 ستمبر 1923 ء میں پیدا ہوئے اور88 برس کی عمر میں 3 دسمبر 2011 ء میں جہان فانی سے کوچ کر گئے، ان کا تعلق ضلع گورداس پور کی تحصیل شکر گڑھ سے تھا اور 1940 کے آغاز میں ممبئی آئے ،1946 ء میں فلم ’’ہم ایک ہیں ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ انہوں نے 1971 ء میں فلم ’’ہرے راما ہرے کرشنا ‘‘ کی ہدایتکاری کی جو باکس آفس پر کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے 114 ہندی فلموں اور 2 انگریزی فلموں میں کام کیا،’’انہیں بہترین اداکاری صلاحیتوں کی بدولت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔
وقت اشاعت : 26/09/2017 - 13:46:12