تنقید اور ذہنی دبائو کے باوجود مثبت سوچ اپنائے رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں، جیکولن فرنینڈس

منگل 26 ستمبر 2017 13:46

تنقید اور ذہنی دبائو کے باوجود مثبت سوچ اپنائے رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں، جیکولن فرنینڈس
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولن فرنینڈس نے کہا ہے کہ ایک اداکار کے لئے تنقید اور ذہنی دبائو کے باوجود مثبت سوچ اپنائے رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جیکولن فرنینڈس نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں تنقید،ذہنی دبائو اور غیر متوقع حالات کا سامنا رہتا ہے اور اس صورت میں ایک اداکار کے لئے مثبت سوچ کو اپنائے رکھنا بہت چیلنجنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم ’’جڑواں 2 ‘‘ میرے کیریئر کی بہترین فلم ہو گی،فلم میں میرا کردار پہلی فلم سے مختلف ہو گا۔انہوں نے کہا کہ فلم ’’الہ دین ‘‘ میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے بعد میں نے کام کے جذبے اور سنجیدگی کو سمجھا اور ایک کامیاب اداکار کے لئے کام کا جنون دیگر سب چیزوں پر حاوی ہوتا ہے۔
وقت اشاعت : 26/09/2017 - 13:46:17

Rlated Stars :