بھارتی چینل نے متنازعہ ڈرامہ پہریدار پیا کی ایک بار پھر نشر کرنے کا فیصلہ کرلیا

منگل 26 ستمبر 2017 16:15

بھارتی چینل نے متنازعہ ڈرامہ پہریدار پیا کی ایک بار پھر نشر کرنے کا فیصلہ کرلیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) بھارت کے معروف ٹی وی چینل سونی نے گزشتہ ماہ اگست میں حکومتی دبا پر بند کیا جانے والا متنازع ڈرامہ پہریدار پیا کی تھوڑی بہت تبدیلیوں کے ساتھ ایک بار پھر نشر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ انٹرٹینمنٹ چینل سونی اپنے اس متنازع ڈرامے کا دوسرا سیزن شروع کرنے جا رہا ہے، جس میں پہلے سیزن کے مقابلے مرکزی اداکاروں میں کچھ تبدیلیاں کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ متنازع ڈرامہ پہریدار پیا کی کو سونی ٹی وی نے 29 اگست کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس ڈرامے میں ایک 18 سالہ لڑکی کو 10 سالہ لڑکے کی دلہن کے طور پر دکھایا گیا تھا، جو گھریلو ذمہ داریوں سمیت اپنے چھوٹے شوہر کی حفاظت بھی کرتی ہیں۔ڈرامے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد بھارت کی انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ (آئی بی) کی وزیر سمرتا ایرانی کے دبا پر سونی ٹی وی نے پہریدار پیا کی نشریات بند کردی تھی۔

(جاری ہے)

لیکن اب خبریں ہیں کہ سونی ٹی وی اسی متنازع ڈرامے میں تھوڑی بہت تبدیلیاں کرنے کے بعد اسے دوبارہ شروع کرنے جا رہی ہے۔ پہریدار پیا کی 2 میں دلہن 18 برس کے بجائے 30 سال کی ہوگی، جب کہ اس کا دولہا 20 برس کا ہوگا۔ڈرامے کے نئے سیزن میں بھی دولہا اور دلہن کی عمر میں 10 سال کا فرق رکھا گیا ہے، جس وجہ سے خیال کیا جا رہا ہے کہ اس سیزن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔۔
وقت اشاعت : 26/09/2017 - 16:15:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :