اسٹار وارز’دی لاسٹ جیڈی‘ کا ٹریلر جاری
UrduPoint Social

اسٹار وارز’دی لاسٹ جیڈی‘ کا ٹریلر جاری

جمعرات اکتوبر 10:52 pm
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء)امریکی ایپک اسپیس اوپرا فلم سیریز’اسٹارز وارز‘ کی اگلی فلم ’دی لاسٹ جیڈی‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

(خبر جاری ہے)

قریباً 2 منٹ 30 سیکنڈ کے دورانیے میں مارک ہیمل یعنی (لیوک اسکائی واکر) جیڈی، اداکارہ ڈیسے رائڈلے یعنی (روئی) کیپٹن فاسما کو ساتھیوں سمیت دکھانے کے علاوہ جنرل ہیوکس کی جھلک

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

بھی دکھائی گئی ہے۔ٹریلر میں جیڈی اور روئے کوایک ساتھ دکھایا گیا ہے، لیوک اسکائی واکر اور ریز پاور ایک دوسرے کو للکارتے نظر آتے ہیں۔’دی لاسٹ جیڈی‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس فلم میں کیری فشر آخری بار نظر آئینگی، فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی وہ چل بسیں تھیں، اسٹار وارز کی اس فلم میں ان کی جگہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ لورا ڈیرن نے لی ہے۔۔