اداکارہ سنی لیون انتہائی شوقین نکلیں‘ مہنگی ترین گاڑی خرید لی

اداکارہ نے مزراٹی گھیبلی خرید لی جس کی قیمت بھارت میں 1.1کروڑ روپے ہے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:01

اداکارہ سنی لیون انتہائی شوقین نکلیں‘ مہنگی ترین گاڑی خرید لی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کو گاڑیاں کا انتہائی شوق ہے اور ان کے بارے میں کہا جاتاہے کہ انہیں انتہائی مہنگی ترین گاڑی ’مزراٹی ‘بہت پسندہے اور انکے پاس پہلے بھی ایک موجود ہے تاہم اب انہوں نے امریکہ میں ایک اور مزراٹی خرید لی ہے جو کہ محدود ماڈل ہے جس کا نام ’مزراٹی گھیبلی ‘( Ghibli Maserati) ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سنی لیون انتہائی خوبصورت گاڑیوں کی شوقین ہیں اور ان کے شوہر ڈینیل نے انہیں ایک سال قبل ایک مزراٹی تحفے میں بھی دی تھی تاہم اب انہوں نے ایک اور مزراٹی خرید لی ہے اور یہ انتہائی طاقتور اور تیز رفتار سے دوڑنے والی گاڑی ہے ۔امریکہ میں اس گاڑی کی قیمت تقریبا 80ہزار امریکی ڈالر ہے جو کہ تقریبا بھارتی 52لاکھ روپے بنتے ہیں لیکن بھارت میں اس گاڑی کی قیمت 1.1کروڑ سے شروع ہو تی ہے ۔دوسری جانب سنی لیون کے پاس بھارت میںBMW-7سیریز بھی موجود ہے ۔سنی لیون نے اپنی نئی گاڑی کے ساتھ تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جس پر ان کے چاہنے والے ان کی گاڑی کی تعریف کر رہے ہیں ۔
وقت اشاعت : 13/10/2017 - 12:01:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :