اجوکا تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ’’انی مائی دا سفنہ‘‘ پیش کیا گیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:47

اجوکا تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ’’انی مائی دا سفنہ‘‘ پیش کیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) لاہور میں جاری تین روزہ اجوکا تھیٹر کے آخری روز اسٹیج ڈرامہ انی مائی دا سفنہ پیش کیا گیا۔ تقسیم ہند کے موقع پر اپنوں سے جدائی کے صدمے سے دوچار آنکھوں سے محروم مائی کی داستان ہے۔برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کے دوران لاکھوں افراد اپنوں سے بچھڑ گئے انہی افراد میں سے ایک کردار بینائی سے محروم مائی جانکی کا ہے جو تقسیم کے وقت ہندوستان میں رہ جاتی ہے اور بعد میں پاکستان جانے کا ایک خواب دیکھتی ہے۔

(جاری ہے)

بصارت سے محروم مائی جانکی کا بیٹا اسے پاکستان پہچانے کا جھوٹا ناٹک کرتا ہے۔اسٹیج ڈرامہ میں رنگ ساز بزرگ رنگو قیام پاکستان کے بعد لاہور میں مقیم ہو جاتا ہے جبکہ اس کا پورا خاندان ہندوستان آباد ہوجاتا ہے۔ ویزہ مشکلات کے باعث رنگو رنگ ساز بھی سفنے میں اپنی نواسی کی شادی میں امرتسر جاتا ہے۔ الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں ڈرامہ دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں شرکا موجود تھے۔ فن سے محبت کرنے والے افرادکی کثیر تعداد نے فنکاروں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔
وقت اشاعت : 13/10/2017 - 12:47:30