بھارتی سنیما کی سب سے مہنگی فلم’’ باہو بلی‘‘ کے سیٹ کو عوام کے لیے کھول دیا گیا

پیر 16 اکتوبر 2017 21:39

بھارتی سنیما کی سب سے مہنگی فلم’’ باہو بلی‘‘ کے سیٹ کو عوام کے لیے کھول دیا گیا
حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2017ء) بھارتی سنیما کی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم باہو بلی کے 20 ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیلے سیٹ کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔بھارتی ہدایت کار ایس ایس راج مولی کی فلم باہوبلی کی دونوں فلموں نے کئی سو کروڑ سے زائد کی کمائی کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلم ’’باہوبلی ‘‘2015 میں پہلی بار نمائش کے لیے پیش کی گئی اور پھر فلم کا سیکوئل 2017 میں ریلیز کیا گیا۔

(جاری ہے)

فلم کے سیکوئل نے کمائی کے ریکارڈ بنائے اور بھارت سمیت دنیا بھر میں 1700 کروڑ سے زائد کی کمائی کی ہے۔ا س فلم کا بھارتی شہر حیدر آباد میں رامو جی فلم سٹی میں سیٹ لگایا گیا ہے جس کا رقبہ 20 ایکڑ سے زائد ہے جبکہ فلم کے سیٹ ریاست مہش متی میں بلند و بالا عمارتیں، اپنے سحر میں جکڑ لینے والے قدرتی مناظر سمیت کئی قیمتی اشیا موجود ہیں اور ایک باقاعدہ میوزیم بھی موجود ہے جہاں فلم میں استعمال ہونے والی نادر و نایاب نوادرات کو رکھا گیا ہے۔ بھارتی میڈیانے دعویٰ کیا ہے کہ روزانہ 15 ہزار سے زائد سیاح اس سیٹ کو دیکھنے کیلئے آرہے ہیں.۔
وقت اشاعت : 16/10/2017 - 21:39:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :