پنجابی فلموں میں کام کر نے کا موقع ملا تو ضرورکروں گا:فلم سٹار فواد خان

پیر 16 اکتوبر 2017 21:39

پنجابی فلموں میں کام کر نے کا موقع ملا تو ضرورکروں گا:فلم سٹار فواد خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2017ء)فلم سٹار فواد خان نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں میں کام کر نے سے خوفزدہ نہیں ہوں اگر کسی اچھی فلم میں موقع ملے گا تو ضرور کام کروں گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں فواد خان کا کہناتھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کی مضبوطی میں پنجابی فلموں کا ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے اور اگر مجھے بھی پنجابی فلموں میں کام کر نے کا موقعہ ملا تو ضرورکام کروں گا۔انہوں نے مزید کہاکہ مجھے بھی پاکستانی فلم انڈسڑی اور اسکی ترقی سے بہت محبت ہے۔۔

وقت اشاعت : 16/10/2017 - 21:39:30