اجے دیوگن کے ساتھ ایک خاص رشتہ ہے ، تبو

پیر 16 اکتوبر 2017 22:10

اجے دیوگن کے ساتھ ایک خاص رشتہ ہے ، تبو
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2017ء) وجے پتھ سے ہندی فلموں میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی سنجیدہ اداکارہ تبو کا دو دہائیوں سے زیادہ طویل فلمی کیریئر ہے۔ لیکن وہ کام کے پیچھے بھاگنے والی اداکاراؤں میں سے نہیں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 'مجھے کام کرنے کا ہی شوق نہیں ہے۔ میں صرف اپنے لوگوں کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، جہاں پر میں موج مستی کر سکوں، میں اپنی زندگی میں خوش ہوں۔

'مقبول، فتور، چاندنی بار اور حیدر جیسی فلموں میں سنجیدہ کردار ادا کرنے والی تبو کافی عرصے سے کسی مزاحیہ فلم میں کام کرنا چاہتی تھیں اسی لیے انھوں نے روہت شیٹھی کی گول مال فور کا حصہ بننے کی ہامی بھری ہے۔ تبو کا کہنا ہے کہ بھلے وہ کامیڈی فلم میں کام کر رہی ہیں لیکن ان کا کردار سنجیدہ نوعیت کا ہے۔

(جاری ہے)

تبو کا کہنا ہے کہ جب وہ سنجیدہ کردار ادا کرتی ہیں تو ان کے مداح ان سے پوچھتے ہیں کہ وہ مزاحیہ فلموں کا حصہ کیوں نہیں بن رہیں اور مزاحیہ فلموں میں کام کرنے پر سنجیدہ کردار کی توقع رکھتے ہیں۔

تبو سمجھتی ہیں کہ ناظرین کوکبھی خوش نہیں رکھا جا سکتا، لہٰذا وہ صرف اپنے دل کی بات سن کر فلموں کا انتخاب کرتی ہیں۔تبو کے مطابق اجے دیوگن اور انھوں نے کریئر کے ہر پڑاؤ پر ایک ساتھ کام کیا ہے اس لیے انھیں اجے دیوگن کے ساتھ کام کرنے میں سہولت رہتی ہے۔تبو اپنے فلمی کریئر میں امیتابھ بچن کے ساتھ رومانوی فلم 'چینی کم' کو سنگ میل سمجھتی ہیں کیونکہ ان کے مطابق اس فلم کے بعد ایسی جوڑیاں بننی شروع ہوئیں جس میں عمر کا فرق آدھا تھا اور جو ذرا 'ہٹ کر' تھیں۔۔
وقت اشاعت : 16/10/2017 - 22:10:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :