یمنی زیدی کا نیا سیریل ’’ڈرسی جاتی ہے‘‘ صلہ جلد ہی ہم ٹی وی سے نشر کیا جائے گا

منگل 17 اکتوبر 2017 13:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) اداکارہ یمنی زیدی کا نیا سیریل ’’ڈرسی جاتی ہے‘‘ صلہ جلد ہی ہم ٹی وی سے نشر کیا جائے گا جس کی ریکارڈنگ تیزی سے مکمل کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یمنی زیدی نے ڈرامے میں صلہ کا کردار کیا ہے جو ایک ایسی لڑکی ہے جو ہر وقت ڈری ڈری اور سہمی رہتی ہے جس سے پوری فیملی بھی پریشان ہے کہ آخر اس کی وجہ کیا ہے ڈرامے کی کاسٹ میں نعمان اعجاز،کرن حق، نورالحسن، ثمن انصاری اور سکینہ سموں نمایاں ہیںسیریل کے ڈائریکٹر کاشف نثار،رائٹر بی گل اور پروڈکشن ڈیزائنر شاہد رشید ہیںاس بارے میں یمنی زیدی کا کہنا ہے کہ کہانی بہت ہی اچھی اور اصلاحی ہے جس میں خواتین کے اہم معاشرتی مسائل کی نشاندہی کی گئی ہی.

وقت اشاعت : 17/10/2017 - 13:17:02