قندیل بلوچ قتل کیس کا عدالتی فیصلہ قبول کرینگے ‘

پولیس سے تعاون کیا اور آئندہ بھی کریں گے‘مفتی عبدالقوی کی گفتگو

منگل 17 اکتوبر 2017 13:27

قندیل بلوچ قتل کیس کا عدالتی فیصلہ قبول کرینگے ‘
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اسے قبول کیا جائے گا،پہلے بھی پولیس سے تعاون کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

ملتان کی سیشن کورٹ کے جج چوہدری امیر محمد کی عدالت میں قندیل بلوچ قتل کیس کی مختصر سماعت کے بعد مزید کارروائی (آج) بدھ تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ پہلے بھی پولیس سے تعاون کیا اور آئندہ بھی کریں گے اور کیس کا جو بھی فیصلہ آئے گا اسے قبول کریں گے۔خیال رہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی عبوری ضمانت پر ہیں۔

وقت اشاعت : 17/10/2017 - 13:27:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :