سنی اور ارباز کی نئی فلم کا ٹیزر جاری

منگل 17 اکتوبر 2017 13:27

سنی اور ارباز کی نئی فلم کا ٹیزر جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) بالی وڈ کی نئی فلم’’ تیرا انتظار‘‘ کا پہلا ٹیزر منظرعام پر آگیاہے۔ مشہور اداکارسنی لیون اور ارباز خان کی پہلی فلم رومانوی اسٹوری ہے۔

(جاری ہے)

فلم کے ٹیزر کی جھلک سنی لیون نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں پیش کی ہے جسے سنی نے محبت کی تلاش قراردیاہے۔فلم کی کہانی میں سنی لیون اور ارباز خان ساتھ نبھانے کا وعدہ کرتے ہیں اور پھر ارباز اچانک کہیں گمشدہ ہوجاتے ہیں۔ فلم اگلے ماہ سینما میں ریلیز کی جائیگی۔

وقت اشاعت : 17/10/2017 - 13:27:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :