سارا علی خان فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کی ریلیز تک کوئی نئی فلم سائن نہیں کریں گی

منگل 17 اکتوبر 2017 13:35

سارا علی خان فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کی ریلیز تک کوئی نئی فلم سائن نہیں کریں گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ سارا علی خان فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کی ریلیز تک کوئی نئی فلم سائن نہیں کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان نے فلم ’’کیدارناتھ‘‘کے پہلے شیڈول کی عکسبندی مکمل کر لی ہے جس میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت ان کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت سارا علی خان کو متعدد فلموں کی پیشکش کی گئی ہے لیکن وہ فلم ’’کیدارناتھ ‘‘ کی ریلیز تک کوئی نئی فلم سائن نہیں کریں گی کیونکہ وہ اپنی ساری توجہ فلم پر دینا چاہتی ہیں۔

وقت اشاعت : 17/10/2017 - 13:35:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :