جیکولین فرنینڈس ہالی وڈ فلم ’’دی گرل آن دی ٹرین‘‘ کے ہندی ریمیک میں جلوہ گر ہوں

منگل 17 اکتوبر 2017 13:37

جیکولین فرنینڈس ہالی وڈ فلم ’’دی گرل آن دی ٹرین‘‘ کے ہندی ریمیک میں جلوہ گر ہوں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس ہالی وڈ فلم ’’دی گرل آن دی ٹرین‘‘ کے ہندی ریمیک میں جلوہ گر ہوں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈس فلم ’’جڑواں2‘‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اب ’’دی گرل آن دی ٹرین‘‘ کے ہندی ریمیک میں جلوہ گر ہوں گی۔ فلم 2015میں لکھے گئے پائولا ہاوکن کے ناول سے ماخوذ ہے۔فلم کے سکرپٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔فلم کی باقی کاسٹ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

وقت اشاعت : 17/10/2017 - 13:37:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :