سبق آموز تفریحی ڈرامہ ’’ دیا جلائے رکھنا ‘‘ دو دن عوام کو فری دکھایا گیا ، لوگوںکا رش

فیملی تھیٹر کی بحالی کیلئے مسعود اختر کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ‘ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء کیپٹن (ر) عطاء محمد خان

منگل 17 اکتوبر 2017 13:59

سبق آموز تفریحی ڈرامہ ’’ دیا جلائے رکھنا ‘‘ دو دن عوام کو فری دکھایا گیا ، لوگوںکا رش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) الحمراء کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن (ر) عطاء محمد خان نے کہا ہے کہ فیملی تھیٹر کی بحالی کے لئے الحمراء ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا ، اس اعلیٰ مقصد کے لئے سینئر اداکار مسعود اختر اور انکی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈرامہ ’’ دیا جلائے رکھنا ‘‘ کے افتتاحی شو کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سبق آموز تفریحی کھیل ہے ، دوسرے فنکاروں کو بھی چاہیے کہ وہ صاف ستھرے ڈرامے پیش کریں ۔

مصنف منیر راج اور ڈائریکٹر مسعود اختر کا ڈرامہ ’’ دیا جلائے رکھنا ‘‘ دو دن عوام کو فری دکھایا گیا جس کے فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ فنکاروں میں حسیب پاشا ، فریحہ قمر ، جمال پاشا ، جویریہ خان ، عروج فاطمہ ، زویا خان ، فیصل لاہوری ، فضاء علی ، پرویز اسلام اور صفیہ بٹ شامل تھے۔ ڈرامہ کے معاون ڈائریکٹر عظیم نور تھے، ڈرامہ دیکھنے کے لئے لوگوں کا رش امڈ آیا جس میں لاہور سے علاوہ دیگر شہروں کے لوگ بھی شامل تھے ۔
وقت اشاعت : 17/10/2017 - 13:59:19