زندگی میں رومانوی رشتے بہت پیچیدہ ہوتے ہیں،دیپیکا پڈوکون

بدھ 18 اکتوبر 2017 11:27

زندگی میں رومانوی رشتے بہت پیچیدہ ہوتے ہیں،دیپیکا پڈوکون
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ زندگی میں رومانوی رشتے بہت پیچیدہ ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہاکہ ایک اداکار کے لئے خود کونمبر ایک کی پوزیشن پر برقرار رکھنا آسان نہیں ہوتا اور جہاں تک رومانوی تعلقات کی بات ہے تووہ بہت پیچیدہ ہوتے ہیں کیونکہ زندگی میں ایک ایسے شخص کی تلاش بہت مشکل ہوتی ہے جو آپ کی کامیابی، کام ،جذبات اور معاملات کو سمجھے۔

انہوں نے کہا کہ سٹارڈم اور قربانی کا وقت ایک جیسا نہیں رہتا اوران کو اپنے مقاصد کو حصول کے لئے وقف کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اداکارہ کی فلم ’’پدماوتی‘‘ یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی جس میں ان کے ساتھ رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/10/2017 - 11:27:37

Rlated Stars :