نیدھی اگروال سائوتھ انڈین فلم میں جلوہ گر ہوں گی

بدھ 18 اکتوبر 2017 11:27

نیدھی اگروال سائوتھ انڈین فلم میں جلوہ گر ہوں گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ نیدھی اگروال سائوتھ انڈین فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نیدھی اگروال کی پہلی فلم ’’منا مائیکل ‘‘ باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کر سکی اور اب انہوں نے آشوتوش گواریکر کی فلم کی ریلیز سے قبل سائوتھ انڈین فلم کی پیشکش قبول کی ہے جو ان کی پہلی سائوتھ انڈین فلم ہو گی لیکن ابھی تک اس حوالے سے زیادہ تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا،نیدھی فلم کی عکسبندی نومبر میں شروع کریں گی۔

وقت اشاعت : 18/10/2017 - 11:27:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :