سنی لیون نے فلم میں انتہائی بولڈ سین دے کر ہر کسی کو حیران کر دیا

سنی لیون اور ارباز خان کی نئے آنے والی فلم ’تیرا انتظار ‘کا ٹریلر ریلیزکر دیا گیا فلم میں ڈائریکشن کے فرائض راجیو والیا نے ادا کیے‘ فلم24نومبر کو ریلیز کی جائیگی

بدھ 18 اکتوبر 2017 11:56

سنی لیون نے فلم میں انتہائی بولڈ سین دے کر ہر کسی کو حیران کر دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون تو ویسے ہی اپنے بولڈ مناظر کے باعث کافی شہرت رکھتی ہیں تاہم سلمان خان کے بھائی ارباز خان کے ساتھ ان کی نئی آنے والی فلم میں انہوں نے انتہائی بولڈ سین دے کر ہر کسی کو حیران کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سنی لیون اور ارباز خان کی نئے آنے والی فلم ’تیرا انتظار ‘کا ٹریلر ریلیزکر دیا گیاہے جس میں سنی لیون اور ارباز خان کے درمیان انتہائی بولڈ مناظر عکسبند کیے گئے ہیں ،ان مناظر میں دونوں بوس و کنار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں تاہم دوسری جانب سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم کیلئے کسی بھی قسم کے بولڈ مناظر کرنے سے انکارکر دیاہے ۔

اس فلم کا ٹریلر سنی لیونے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر بھی شیئر کیا جسے دیکھ کر ہرکسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں ہیں ۔یہ فلم آئندہ ماہ 24نومبر کو ریلیز کی جائے گی ،اس فلم میں ڈائریکشن کے فرائض راجیو والیا نے ادا کیے ہیں جبکہ اس فلم کی پروڈیوسر انعم مہتا اور بلال مہتا ہیں ۔فلم میرا انتظار میں ارباز خان اور سنی لیون لیڈ رول کر رہے ہیں ۔
وقت اشاعت : 18/10/2017 - 11:56:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :