عامر خان کی فلم’’ سیکرٹ سپر اسٹار‘‘ کل نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

فلم’’ دنگل‘‘ سے کامیابیاں حاصل کرنیوالی اداکارہ زائرہ وسیم بھی مرکزی کردار اداکر رہی ہیں

بدھ 18 اکتوبر 2017 12:03

عامر خان کی فلم’’ سیکرٹ سپر اسٹار‘‘ کل نمائش کیلئے پیش کی جائیگی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء)بالی ووڈ اداکار عامر خان کی نئی فلم’’ سیکرٹ سپر اسٹار‘‘ کل نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔فلم میں عامر خان راک اسٹار کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ فلم دنگل سے کامیابیاں حاصل کرنیوالی اداکارہ زائرہ وسیم بھی مرکزی کردار اداکر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس میوزیکل ڈرامہ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو گلوکارہ بن کر اپنی آواز دوسروں تک پہنچانے کی خواہش رکھتی ہے۔عامر خان اور ان کی بیوی کرن راو? کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کاسٹ میں زائرہ کے علاوہ مہر وی آئی جے، راج ارجن، ترتھ شرما، کبیر شیخ اور فرخ جعفر شامل ہیں۔فلم نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 18/10/2017 - 12:03:54

Rlated Stars :