آنجہانی اوم پوری67ویں سالگرہ منائی گئی

اداکاراوم پوری نے 1972 میں بننے والی فلم گھاسی رام کوتوال سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا رواں برس 6جنوری کو اداکار 66برس کی عمر میں پر اسرار طور پراپنے گھر میں مردہ پائے گئے

بدھ 18 اکتوبر 2017 12:03

آنجہانی اوم پوری67ویں سالگرہ منائی گئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) بولی وڈ آرٹ فلموں میں کامیابی کی ضمانت سمجھے جانے والے معروف آنجہانی اداکار اوم پوری کے مداحوں نی18 اکتوبربدھ کو ان کی67ویں سالگرہ منائی۔18 اکتوبر 1950کو پیدا ہونے والے اداکاراوم پوری نے 1972 میں بننے والی فلم گھاسی رام کوتوال سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا،اور اپنے پورے فلمی کیریئر میں270سے زائد فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ہندی اور دوسری ہندوستانی زبانوں کے علاوہ انہوں نے کئی انگریزی فلموں میں بھی کام کیا، جن میں گاندھیاورگھوسٹ اینڈ ڈارکنس، دی ہنڈریڈ فٹ جرنی سمیت دیگر شامل ہیں۔آرٹ فلموں سمیت کمرشل سینما میں لیجنڈ کا درجہ رکھنے والے اوم پوری نے بھارت کے چوتھے بڑے ایوارڈ پدما شری سمیت متعدد اعزازات اپنے نام کیے۔

(جاری ہے)

اوم پوری نے پاکستانی فلم ’ایکٹر اِن لاء ‘میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جس کی بناء پر انہیں بھارتی انتہا پسندوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپنی زندگی کے آخری ایام میں اوم پوری کو پاکستان اور پاکستانی اداکاروں کے حق میں بولنے پر انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔جبکہ رواں برس 6جنوری کو اداکار اوم پوری 66برس کی عمر میں پر اسرار طور پراپنے گھر میں مردہ پائے گئے ۔
وقت اشاعت : 18/10/2017 - 12:03:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :