معروف گلوکارہ کو دن دیہاڑے گو لیاں مار کرقتل کر دیا گیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 12:45

معروف گلوکارہ کو دن دیہاڑے گو لیاں مار کرقتل کر دیا گیا
․نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ہریانہ کی معروف فوک گیتوں کی ملکہ ہرشیتا کو قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 22سالہ ہرشیتا ہریانہ میں پرفارم کر کہ اپنے گھر واپس آرہی تھیں جب ان کو گولی مار کے قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

گلوکارہ کی گردن میں 6گولیاں مار کر ان کو موقع پر ہلاک کر دیا گیا۔ہرشستہ نے چند روز قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں کہا تھا کہ ان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور انہوں نے انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ ان کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔ لیکن انتظامیہ کی لا پرواہی کے باعث گلوکارہ موت کے منہ اتر گئیں۔

وقت اشاعت : 18/10/2017 - 12:45:05