چہروں پر مسکراہٹیں بکھرنے والے جاوید کوڈو شدید علیل ‘حالت نازک

بدھ 18 اکتوبر 2017 12:59

چہروں پر مسکراہٹیں بکھرنے والے جاوید کوڈو شدید علیل ‘حالت نازک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء)چہروں پر مسکراہٹیں بکھرنے والے جاوید کوڈو شدید علیل ‘حالت نازک ہو گئی ۔ طبعیت کی ناسازی کے پیش نظرجاوید کوڈو کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے جنرل ہسپتال میں ان کا آپریشن کیا گیا ہے لیکن ان کی حالت اب بھی نازک ہے۔

(جاری ہے)

معروف کامیڈین ہزاروں چہروں پر مسکراہت بکھیرنے کے باوجود ہسپتا ل میں بے یارو مددگار پڑھے ہوئے ہیں۔اسٹیج اداکار جاوید کوڈو جنرل کوہسپتال کی سرجیکل وارڈ میں نہ ادویات میسر ہیں اور نہ ہی اے سی اور پنکھے کی سہولت موجو د ہے۔ جاوید کوڈو کے بیٹے نے کہا ہے کہ کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ والد کے علیل ہونے کے باوجود کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 18/10/2017 - 12:59:10