انسان اپنے ضمیر کو حسد کی آلودگی سے بچائے تو ظاہری حسن خود بخود خوبصورت ہو جاتا ہے‘ فلمسٹار ریما

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:06

انسان اپنے ضمیر کو حسد کی آلودگی سے بچائے تو ظاہری حسن خود بخود خوبصورت ہو جاتا ہے‘ فلمسٹار ریما
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء)فلمسٹار ریما نے کہا ہے کہ انسان اپنے ضمیر کو حسد کی آلودگی سے بچائے تو ظاہری حسن خود بخود خوبصورت ہو جاتا ہے،کسی بھی رشتے میں مضبوطی کی علامت اعتماد ہے ، اگر میاں بیوی کے درمیان اعتماد نہیں ہوتا تو زندگی دوزخ کی طرح بن جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ، مردوںکو خدا کی ذات نے بڑا دل دیا ہے اور میرے خوش قسمتی ہے کہ خدا نے مجھے آئیڈل شوہر ملا جس پر میں جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ،انسان اپنے ضمیر کو حسد کی آلودگی سے بچائے تو ظاہری حسن خود بخود خوبصورت ہو جاتا ہے ۔ میرے دل میں ایک خواہش ایسی تھی جس کو میں فلمی دنیا میں مصروف رہنے کی وجہ سے پوری نہیں کر سکی ۔

وقت اشاعت : 18/10/2017 - 13:06:39

Rlated Stars :