میرا نکاح نامہ کیس ِ،عدالت کا دونوں فریقین کو آئندہ سماعت پر حتمی بحث مکمل کرنے کا حکم

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:53

میرا  نکاح نامہ کیس ِ،عدالت کا دونوں فریقین کو آئندہ سماعت پر حتمی بحث مکمل کرنے کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) فیملی کورٹ کی جج بشریٰ خالد نے معروف اداکارہ میرا کے نکاح نامہ کو ختم کرنے کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے کیلئے ملتوی کر دی اور دونوں فریقین کے وکلاء کو حکم دیا ہے کہ وہ آئندہ سماعت پرحتمی بحث کو مکمل کریں سماعت کے دوران میرا کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ یہ مقدمہ 2008ء سے زیر سماعت ہے جس پر فوری فیصلہ کیا جائے ۔
وقت اشاعت : 18/10/2017 - 20:53:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :