سپرہٹ جوڑی سیف اور کرینہ کی مقبول تصاویر

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:49

سپرہٹ جوڑی سیف اور کرینہ کی مقبول تصاویر
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء)بالی ووڈ جوڑی کو شادی کے بندھن میں بندھے پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں، دونوں اداکار اپنی زندگی کو زبردست طریقے سے گزار رہے ہیں۔ مداحوں کی جانب سے دونوں اداکاروں کو فلمی دنیا سے وابستہ ہونے کے بعد بھی بے پناہ پذیرائی ملی۔

(جاری ہے)

سیف علی خان اور کرینہ کپور کی جوڑی شاید بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی ہے، دونوں فلمی دنیا سے وابستہ ہونے کے باوجود اپنی زندگی کے حسین لمحات کو بھرپور طریقے سے گزارتے ہیں۔ دونوں اداکار 16 اکتوبر 2012ئ میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ دونوں اداکار اپنی شادی کے پانچ سال مکمل ہونے پر ممبئی میں تقریبات میں مصروف ہیں۔ بیبو اور سیف علی خان کی تصاویر مداحوں میں خاصی مقبول ہیں۔۔

وقت اشاعت : 18/10/2017 - 20:49:10