ہر کشمیری کو فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار ‘‘ دیکھنی چاہیئے، ودھو ونود چوپڑا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 11:05

ہر کشمیری کو فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار ‘‘ دیکھنی چاہیئے، ودھو ونود چوپڑا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) بالی وڈ فلمساز ودھو ونود چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ کشمیر کے لوگ فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار ‘‘ دیکھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز دھو ونود چوپڑا نے فلم میں زائرہ وسیم کی اداکاری صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فلم بہت اچھی ہے ۔

(جاری ہے)

فلم میں ماں اور بیٹی کے رشتے کو بہت اچھی طرح دکھایا گیا ہے اور میں نے کسی اور ہندی فلم میں ماں اور بیٹی کے ایسے رشتے کو نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ میں اور زائرہ وسیم کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں اور کشمیری ہونے کی حیثیت سے مجھے فخر ہے کہ زائرہ وسیم نے فلم میں بہت عمدہ اداکاری کی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہر کشمیری یہ فلم دیکھے اور یہ سمجھے کہ کشمیر میں کتنا ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے جس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔مذکورہ فلم جمعہ کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 19/10/2017 - 11:05:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :