شردھا کپور کے پائوں میں سوجن آگئی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 14:10

شردھا کپور کے پائوں میں سوجن آگئی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کے پائوں میں سوجن آگئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شردھا کپور فلم ’’ساہو ‘‘ کی حیدرآباد میںعکسبندی اور بھارتی بیڈ منٹن کھلاڑی سینا نہوال کی زندگی پر بننے والی کی تیاریوں میں مصروف ہیں ، انہوں نے بہت زیادہ کام کے دبائو کے باوجود اپنے پائوں کے درد کو نظر انداز کیا اوراس کے بعد بھی فلم کی عکسبندی جاری رکھی ،ممبئی واپس آنے کے بعد شردھا کپور سینا نہوال کی زندگی پر بننے والی فلم کے لئے بیڈمنٹن کی تربیت بھی حاصل کرتی رہیں جو ان کے پائوں میں موچ کا سبب بنی جس پر ڈاکٹر نے انہیں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

وقت اشاعت : 19/10/2017 - 14:10:19

Rlated Stars :