مصنوعیت اور بناوٹی عنصر شامل کرنے سے فلمیں اپنی اہمیت کھو دیتی ہیں،امتیاز علی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:44

مصنوعیت اور بناوٹی عنصر شامل کرنے سے فلمیں اپنی اہمیت کھو دیتی ہیں،امتیاز علی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء)بالی وڈ ہدایتکار امتیاز علی نے کہا ہے کہ مصنوعیت اور بناوٹی عنصر شامل کرنے سے فلمیں اپنی اہمیت کھو دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز امتیاز علی نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ فلم کو ہمیشہ یاد رکھنے کے لئے حقیقت پر مبنی، شفاف اور آمیزش کے بغیر ہونی چاہئے اور جب فلم میں مصنوعی اور بناوٹی پن شامل کیا جائے تو وہ بہت جلد اپنی افادیت اور اہمیت کھو دیتی ہے۔۔

وقت اشاعت : 19/10/2017 - 19:44:36