کرینہ سے تعلقات کا دعویٰ بھارتی اداکار کو مہنگا پڑ گیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:58

کرینہ سے تعلقات کا دعویٰ بھارتی اداکار کو مہنگا پڑ گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) بھارتی اداکار کمال آر خان (کے آ ر کی) کو کرینہ سے تعلقات کا بے بنیاد دعویٰ مہنگا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ ہدایت کار اور اداکار کے آر کے نے 10 اکتوبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے دعویٰ کیا تھا کہ اٴْن کے اور کرینہ کپور کے مابین چار سال تک تعلقات رہے تاہم اٴْن کے پاس سوائے ایک تصویر کے کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکار نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ لائیو ٹی شو کے دوران اپنے اور کرینہ کے رشتے سے متعلق مزید انکشافات کریں گے۔کے آر کے کو کرینہ سے مبینہ تعلقات کا دعویٰ مہنگا پڑ گیا کیونکہ کرینہ کے مداحوں کی جانب سے اٴْن کے اکاؤنٹ کو مستقل رپورٹ کیا گیا جس کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے اٴْن کے ویریفائیڈ اکاؤنٹ کو ہراساں کرنے کے الزام میں بند کردیا تاہم بھارتی اداکار نے پہلے سے ہی دوسرا اکاؤنٹ بنا رکھا تھا جسے وہ اب استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے اپنے دوسرے اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کے آو کے کے اکاؤنٹ سے کسی کو گالی نہیں دی گئی اٴْس کے باوجود انتظامیہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا یہ ایک بلیک میلنگ کا طریقہ ہے۔۔
وقت اشاعت : 19/10/2017 - 22:58:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :