دیپیکا پڈوکون کا لباس تنقید کی زد میں آگیا، مداح بھڑک اٹھے

فلم’’پدماوتی‘‘ کی ریلیز سے قبل یہ لباس انتہائی نامناسب ہے‘مداحوں کی تنقید

جمعہ 20 اکتوبر 2017 12:39

دیپیکا پڈوکون کا لباس تنقید کی زد میں آگیا، مداح بھڑک اٹھے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء)دیپیکا پڈوکون کا لباس تنقید کی زد میں آگیاان کے اس لباس کو فیشن ڈزاسٹر سے تعبیر کیا جارہا ہے، مداحوں کا خیال ہے کہ فلم’’پدماوتی‘‘ کی ریلیز سے قبل یہ لباس انتہائی نامناسب ہے۔

(جاری ہے)

رنگوں اور فیشن کی دنیا شوبز سے وابستہ فنکار کئی بار اس طرح کے کپڑے زیب تن کرتے ہیں جو کسی کو ایک نظر نہیں بھاتے، ایسا ہی معروف بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ بھی ہوا جب انہوں نے سبز رنگ کا بھڑکیلا لباس پہنا جس کے بعد مداحوں نے ان کی خوب کلاس لی، اور فیشن کی دنیا سے وابستہ دیپیکا کو کھری کھری سنا دی اور انہیں فیشن کے ڈھنگ بھی بتا دیئے۔

ان کے اس لباس کو فیشن ڈزاسٹر سے تعبیر کیا جارہا ہے، مداحوں کا خیال ہے کہ پدماوتی کی ریلیز سے قبل یہ لباس انتہائی نامناسب ہے۔
وقت اشاعت : 20/10/2017 - 12:39:08

Rlated Stars :