فلم’’گول مال اگین ‘‘ کی عکسبندی کے دوران انہیں بہت مزہ آیا، پرینیتی چوپڑا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 12:56

فلم’’گول مال اگین ‘‘ کی عکسبندی کے دوران انہیں بہت مزہ آیا، پرینیتی چوپڑا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ انہیں فلم’’گول مال اگین ‘‘ کی عکسبندی کے دوران بہت مزہ آیااور فلم کا حصہ ہونے پر انہیں بہت خوشی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغکے مطابق پرینیتی چوپڑا سے سوال کیا گیا کہ انہیں فلم ’’گول مال اگین ‘‘ کی ٹیم کا حصہ بننے پر کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس پر انہوں نے کہا کہفلم کی پوری ٹیم نے ان کا بھرپور طریقے سے استقبال کیا اور میں پہلے دن تھوڑی پریشان تھی لیکن ہم سب سے بہت انجوائے کیا جس سے میری پریشانی دور ہو گئی۔ فلم کی کاسٹ میں اجے دیوگن ، توشار کپور، ارشد وارثی، کنعال کھیمو، شریاس تلپاڈے ، تبواور پرینیتی چوپڑا شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 20/10/2017 - 12:56:54

Rlated Stars :