شوہر ولی حامد کی غلط حرکات کے باعث ان سے خلع لینی پڑی ‘ نور بخاری

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:22

شوہر ولی حامد کی غلط حرکات کے باعث ان سے خلع لینی پڑی ‘ نور بخاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) معروف اداکارہ نو ر نے چند روز قبل اپنے شوہر ولی حامد سے طلاق لے لی تھی اور اب نور اور ولی حامدکے درمیان طلاق ہونے کی اہم وجوہات منظر عام پر آگئی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنی قریبی دوست کو بتا یا کہ ولی حامد ایک اچھے انسان نہیں تھے وہ اداکارہ نور پر تشدد کر تے تھے اور ان سے پیسے بھی لیتے تھے۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کے شوہر کے ہر دوسری عورتوں کے ساتھ غیر اخلاقی تعلقات بھی تھے۔اس وجہ سے تنگ آکر اداکارہ نے اپنے شوہر ولی حامد سے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ ولی حامد اداکارہ کو چھوڑنا نہیں چاہتے تھے اس لیے اداکارہ نے بتایا کہ ان کو اپنے شوہر کی غلط حرکات کے باعث ان سے خلع لینی پڑی تھی۔

وقت اشاعت : 20/10/2017 - 13:22:04

Rlated Stars :