پاکستان میں ہر طرح کا فن موجود ہے ‘اریشمہ مریم

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:22

پاکستان میں ہر طرح کا فن موجود ہے ‘اریشمہ مریم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ڈھول پلیئر اریشمہ مریم نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر طرح کا فن موجود ہے ان کی صلاحیتوں اور ہنر سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم اور ڈرامہ انڈسٹری ماضی سے قدر بہتر ہو چکی ہے اس کی سب سے اہم وجہ نئے ٹیلنٹ کی انٹری ہے۔جہنوں نے اپنی قابلیت کا لوہا منوا لیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی سطح پر پاکستان کے نئے ٹیلنٹ کی پذیرائی ہو رہی ہے۔

خصوصا بھارت میں ہمارے فن اپنی بھرپور صلاحیتوں سے بھارتی کو حیران کر چکے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا میں اس وقت ڈھول پلیئر کے ساتھ ماڈلنگ پر بھی توجہ دے رہی ہوں۔فلم اور ڈراموں کی طرف ابھی توجہ نہیں دی اور نہ ابھی اس کیلئے ٹائم ہے۔میں ہر کام اپنی والدہ کی مرضی سے کرتی ہوں اگر انہوں نے ٹی وی میں جانے کی اجازت دی تو ضرور جائو گی۔
وقت اشاعت : 20/10/2017 - 13:22:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :