اتفاق اور اتحاد کے بغیر فلم انڈسٹری کو اندھیروں سے نکالنا ممکن نہیں‘ فلم سٹار جاوید شیخ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:22

اتفاق اور اتحاد کے بغیر فلم انڈسٹری کو اندھیروں سے نکالنا ممکن نہیں‘ فلم سٹار جاوید شیخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) فلم سٹار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ اتفاق اور اتحاد کے بغیر فلم انڈسٹری کو اندھیروں سے نکالنا ممکن نہیں‘ فلم انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا‘ اب وقت ہے کہ ہم بھی کچھ لٹائیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ پاکستانی شوبز میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں یہاں پر ہر روز نئے چہرے سامنے آ رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم خود میں اتفاق اور اتحاد پیدا کر لیں تو فلم انڈسٹری کو اندھیروں سے نکال کر ایک مرتبہ پھر روشنیوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

وقت اشاعت : 20/10/2017 - 13:22:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :