اجے کی ’’گول مال اگین ‘‘ اور عامر کی ’’سیکرٹ سپر اسٹار‘‘فلموں کے مابین کمائی کا دنگل

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:27

اجے کی ’’گول مال اگین ‘‘ اور عامر کی ’’سیکرٹ سپر اسٹار‘‘فلموں کے مابین کمائی کا دنگل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء)گزشتہ ہفتوں میں نیوٹن اور فلم ' جڑواں ٹو 'کی شاندار کامیابی کے بعد2 بڑی فلمیں سینما گھروں کی زینت بن رہی ہیں۔ فلم 'سیکرٹ سپراسٹار' اور دوسری بڑی فلم ' گول مال اگین'ہے۔عامر خان کی 'سیکرٹ سپراسٹار' ریلیز ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

بالی وڈ باکس آفس کے مطابق یہ فلم سینما اسکرین پر آغاز میں کافی سست بزنس دکھارہی ہے تام اگلے دنوں میںفلم کا بزنس بہتر طریقے سے سامنے آسکے گا۔

اس مقابلے کی دوسری فلم معروف اداکار اجے دیوگن کی ' گول مال اگین ' ہے جو 20اکتوبر کو سینما اسکرین کی زینت بن گئی ہے ۔بالی وڈ باکس آفس کیلئے یہ ہفتہ کافی اہمیت کا حامل رہے گا اس ہفتے دو بڑے اداکار اجے دیوگن اور عامر خان کی فلموں کے درمیان کڑا مقابلہ ہونے جارہاہے یوں کہاجائے کہ دونوں اداکاروں کی فلموں کے بیچ دنگل سجے گاتو غلط نہ ہوگا
وقت اشاعت : 20/10/2017 - 13:27:26

Rlated Stars :